بسمت نگر میں مولوی صاحب قبلہؒ کا 132واں عرس شریف کل منایا جاے گا

152

بسمت نگر ضلع  ہنگولی کے مسافر شاہ محلہ میں مسجد کہ صحن میں واقع (مقبرہ) درگاہ شریف بحر العلوم حضرت مولانا الشاہ محمد غلام نقشبند المعروف مولوی صاحب قبلہ رحمۃ اللہ علیہ کا امسال 132 واں سالانہ عرس شریف بڑے تزک و احتشام سے حضرت قاری شاہ محمد تاج الدین عمر فاروقی رفاعی القادری (سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت مولانا مولوی شاہ محمد رفیع الدین قندھاری قبلہؒ قندھار شریف ناندیڑ) کی سرپرستی میں اور شاہ محمد انیس الدین فاروقی صاحب (متولی مسجد و مقبرہ مولوی صاحب قبلہؒ بسمت نگر) کی نگرانی میں حسب نظام العمل منعقد ہوگا۔کل بتاریخ 27 شعبان المعظم مطابق 20 مارچ 20 بروز پیر بعد نماز عصر متولی صاحب کے مکان مجلس فاتحہ شجرہ خوانی منعقد ہوگی اور جلوس صندل شریف روانہ ہو کر درگاہ مولوی صاحب قبلہؒ بر آمد ہوگا۔
اور بعد نماز مغرب مراسم صندل مالی ، فاتحہ خوانی ، و حلقہ ذکر کی مجلس منعقد ہوگی ۔اور بعد نماز عشاء محفل میلاد شریف و دعا خیر کے بعد نیاز (لنگر) شریف تناول طعام کا اہتمام ہوگا ۔

 

آپ تمام وابستگان سلسلہ علماء کرام ، مشائخین عظام مریدین و معتقدین اس نورانی و بابرکت تقریب عرس شریف میں شرکت فرماکر سعادت دارین حاصل کریں اور نیاز لنگر شریف تناول فرماکر ممنون و مشکور فرمائیں ۔اس طرح کے پیرس نوٹ  قاری شاہ محمد رفیع الدین فاروقی رفاعی القادری (خلف متولی صاحب مسجد (مقبرہ) درگاہ مولوی صاحب قبلہؒ بسمت نگر ) نے جاری کی ۔