بسمت نگر میں حضرت مولوی صاحب قبلہؒ کا 132واں عرس شریف منایا گیا
بسمت نگر میں حضرت مولوی صاحب قبلہؒ کا 132واں عرس شریف منایا گیا
ہنگولی ضلع کا شہر بسمت نگر کہ مسافر شاہ محلہ میں مسجد مولوی صاحب قبلہؒ کہ صحن میں واقع (مقبرہ) درگاہ شریف بحر العلوم حضرت مولانا الشیخ مولوی شاہ محمد غلام نقشبند فاروقی رفاعی القادری المعروف مولوی صاحب قبلہ رحمۃ اللہ علیہ کا امسال 132واں عرس شریف بڑے احتشام سے منایا گیا ۔
بتاریخ 27 شعبان المعظم
مطابق 20 مارچ 2023 بروز جمعرات بعد نماز عصر
متولی انیس الدین فاروقی رفاعی القادری صاحب کی نگرانی میں آپکے مکان بعد نماز عصر مجلس فاتحہ خوانی شجرہ خوانی منعقد ہوئی بعد از جلوس صندل شریف روانہ ہوکر قبل از مغرب سیکڑوں زائرین کے ساتھ درگاہ شریف مولوی صاحب قبلہؒ پہنچا۔
بعد نماز مغرب مراسم صندل مالی سجادہ نشین و متولی و برادران کہ ہمراہ علماء ، مشائخ معزز شخصیات و زائرین نے ادا کی۔ بعد از فاتحہ خوانی ، شجرہ خوانی و حلقہ ذکر کی مجلس منعقد ہوئی ۔
اور بعد نماز عشاء محفل میلاد شریف منعقد ہوئی اور دعا خیر کہ بعد تبرک نیاز (لنگر) شریف تناول طعام کا مہمانان اعزازی و زائرین عرس شریف کے لیے اہتمام عمل میں آیا۔
درگاہ شریف کے سجادہ نشین قاری شاہ محمد رفیع الدین فاروقی الرفاعی القادری نے صاحب عرس شریف کی مختصر سے حالات و واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ
صاحب عرس شریف بحر العلوم حضرت مولوی شاہ محمد غلام نقشبند فاروقی رفاعی القادری چشتی مداری نقشبندی جامع السلاسل المعروف مولوی صاحب قبلہؒ بسمت نگر کہ والد بزرگوار محدث کبیر شیخ العرب والعجم مولانا شاہ محمد رفیع الدین فاروقی رفاعی القادری جامع السلاسل المعروف مولوی صاحبؒ قندھاری ہے جن کی خانقاہ و درگاہ شریف قندھار ضلع ناندیڑ میں مرجع خلائق ہے ۔
مولوی صاحب قبلہؒ بسمت نگر کا عرس شریف کے سالانہ تقاریب ہر سال 27 شعبان المعظم کو منعقد ہوتی ہے امسال بھی قدیم روایت کے مطابق 132واں عرس شریف کی تقریب بڑے تزک و احتشام سے تقدس مآب حضرت قاری شاہ محمد تاج الدین عمر فاروقی الرفاعی القادری جامع السلاسل مدظله العالی
( سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت مولانا الشاہ محمد رفیع الدین المعروف مولوی صاحب قبلہؒ قندھار شریف ناندیڑ )
کی سرپرستی میں عمل میں آئی ۔
انتظامیہ عرس شریف نے زائرین کے لیے بہترین انتظامات کیے جن میں چند نام قابل ذکر ہیں شیخ عاصم ، شیخ ارشد، ماجد پاشا،تنویر پٹھان،رفاعت خان ، شیخ الطاف ان کے علاوہ دیگر اراکین نے انتظامیہ کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔
زائرین کے لیے روشنی، فرش، مائک سسٹم و دیگر بہترین انتظامات کیے
بسمت شہر کے پولیس اہلکار ، و نگرپالیکا اور سماجی کارکنان نے بھی
انتظامات کو بہتر کیے۔
امسال سیکڑوں کی تعداد میں زائرین عرس نے شہر و اطراف شہر ، حیدرآباد ، ناندیڑ ، قندھار ،پربھنی، جالنہ،واشم ضلع کہ علاوہ بھی زائرین و مہمانانِ اعزازی علماء مشائخ و معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں قابل ذکر
قاری شاہ محمد فضل الدین فضل پاشاہ رفاعی القادری( برادر محترم صاحب سجادہ نشین متولی درگاہ مولوی صاحب قبلہؒ قندھار شریف ناندیڑ)
حضرت مولانا مرتضیٰ صاحب
(خطیب امام مسجد حضرت علی اکبر شاہ بخاری بسمت نگر)
حضرت مولانا امتیاز برکاتی صاحب
( خطیب امام مسجد منگلورہ بسمت نگر)
حضرت مولانا فاروق صاحب بسمت نگر
عبدالحفیظ عبدالرحمن (موجودہ کا رپورٹر)
ایڈوکیٹ محسن شیخ ( موجودہ کارپورٹر)
جمن ماما ( ایم این ایس ڈسٹرکٹ وائس پریزیڈنٹ)
ان کے علاوہ دیگر مہمانان نے شرکت کی۔
——————————————-
اس طرح سے امسال مولوی صاحب قبلہؒ بسمت نگر کے 132واں عرس شریف بڑے عقیدت و احتشام سے منایا گیا ۔