• 425
    Shares

ریاض : بزم اُردو ٹرسٹ ماسٹرز کلب ریاض کی تنظیم جدید عمل میں آئی۔ پچھلی انتظامی کمیٹی کی میعاد کے اختتام پر درج ذیل اراکین پر مشتمل نئی کمیٹی تشکیل پائی۔ مرزا ظہیر بیگ صدر منتخب کئے گئے جبکہ محمد مبین سکریٹری، نائب صدر تعلیم محمد سیف الدین، نائب صدر رکنیت سازی کوثر نسیم، نائب صدر تعلقات عامہ کے این واصف، خازن عبدالقدوس جاوید اور سارجنٹ سید حامد۔ زوم
(Zoom)
پر منعقدہ ایک اجلاس میں نوتشکیل شدہ کمیٹی کے اراکین کی تقریب تنصیب عمل میں آئی۔ کلب کے اراکین بھی اس زوم میٹنگ میں شریک رہے۔ سکریٹری محمد مبین کے ہدیہ تشکر پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں