ناندیڑ: 26جون۔ (ورق تازہ نیوز) ریاستی حکومت نے کل مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس ویرینٹ کے بڑھتے پھیلاو کے پیش نظر ریاست کے تمام اضلاع کو پابندیوں کے تیسرے مرحلے میں شامل کرلیا ہے ۔ جس کےمطابق اب ناندیڑضلع بھی پابندیوںکے تیسرے لیول میں آگیا ہے ۔

اسی ضمن میں آج ضلع کلکٹر ڈاکٹر ویپن اٹنکر نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ناندیڑ ضلع میں 28 جون بروز پیر سے نئی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

جس کے مطابق ضلع میں ضروری اشیاءکی دوکانیں وا دارے صبح سات تادوپہر چاربجے تک ہفتہ کے تمام دن کھلے رہیں گے ۔

اس کے علاوہ غیرضروری اشیاءکی دوکانیں وا دارے پیرتا جمعہ صبح سات تاسہ پہرچار بجے تک کھلے رہیںگے جبکہ ہفتہ او را توار کوبند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شادی کی تقاریب میں صرف50 افراد کے شرکت کی اجازت رہے گی۔ آخری رسومات میں صرف 20افراد ہی شرکت کرسکتے ہیں۔

ضلع کلکٹر کے احکام کے مطابق شاپنگ مال ‘سینما ہا(ملٹی پلیکس‘ وسنگل اسکرین) تھیٹرس مکمل بند رہیں گے شام پانچ بجے تک حکم امتناعی احکام نافذ رہیںگے جبکہ اسکے بعد کرفیو نافذ رہے گا۔جبکہ ہر طرح کی گاڑیوں کو آمدورفت کی اجازت رہے گی۔
ناندیڑضلع کلکٹر کے احکامات کی تفصیل حسب ذیل ہے۔