ممبئی 15. جولائی (ورق تازہ نیوز)داخلی تشخیص کی بنیاد پر سال 2021 میں مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعہ تیار کردہ کلاس دسویں کے آن لائن نتائج کا اعلان جمعہ 16 جولائی کو سہ پہر 1 بجے کیا جائے گا۔

اس کے بارے میں باضابطہ معلومات ریاست کے اسکول کی وزیر تعلیم ورشا گایکواڈ نے دی ہیں۔طلبا کو طویل عرصے سے نتائج کا انتظار تھا۔ کیونکہ حکومت نے دسویں کے امتحان منسوخ کر دیا تھا۔