بریکینگ نیوز: گستاخ نوپور شرما کی حمایت میں پوسٹ ڈالنے والے کو سرعا م قتل کردیاگیا : ویڈیو دیکھیں

0 341

ادے پور:28۔جون (ایجنسیز) راجستھان کے ادے پور میں درزی(ٹیلر) کے قتل کے بعد کشیدگی برقرار ہے۔ سی ایم اشوک گہلوت نے لوگوں سے امن کی اپیل کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ٹیلر نے نوپور شرما کی حمایت میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کیا۔ اس کے بعد اسے سرعام قتل کر دیا گیا۔ اس واقعے سے متعلق کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں۔ تاہم پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں سے گریز کریں۔ سی ایم گہلوت نے کہا ہے کہ یہ انتہائی لرزہ خیز واقعہ ہے اور اس واقعہ کے ذمہ داروں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔

ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اپوزیشن لیڈر گلاب چندر کٹاریہ نے بھی کہا ہے کہ ان کی وزیر اعلیٰ سے ہیلی کاپٹر میں بات ہوئی ہے۔ یہ انتہائی قابل مذمت واقعہ ہے۔ ملزمان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اس واقعے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ویڈیو لنک حسب ذیل ہے

اطلاعات کے مطابق ٹیلر کو ان کی دکان پر قتل کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد ادے پور میں سینکڑوں لوگ سڑکوں پر آگئے اور اپنے غصے کا اظہار کرنے لگے۔ سڑک پر بھیڑ کے ساتھ ٹائر جلتے ہوئے دیکھے گئے۔ واقعہ کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے دکانیں بند کر دیں۔ پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سی ایم گہلوت نے اس واقعہ کو دردناک اور شرمناک قرار دیا ہے۔

اس سے معاشرے میں دشمنی پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ مبینہ طور پر اس قتل کو دو برادریوں کی سوشل میڈیا پوسٹس سے جوڑا جا رہا ہے۔ ٹیلر اس معاملے میں ملزم تھا اور اس سلسلے میں پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی تھی۔ حملہ آوروں نے اسے تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کر دیا۔ مبینہ طور پر حملہ آوروں نے اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔