بریکینگ نیوز: گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

1,630

نئی دہلی:3/نومبر ۔گجرات الیکشن 2022: مرکزی الیکشن کمیشن نے گجرات اسمبلی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ گجرات میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے اور پولنگ یکم اور 5 دسمبر کو ہوگی۔

ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔ گجرات میں 4.9 کروڑ ووٹر نئی حکومت کو ووٹ دیں گے۔مرکزی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 50 فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر براہ راست نشریات کی جائیں گی۔

یہاں 51,782 پولنگ بوتھ ہیں جن میں فی بوتھ اوسطاً 948 ووٹر ہیں۔گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے پہلی بار 3.24 لاکھ ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔