بریکینگ نیوز: کرناٹک میں کانگریس نے بی جے پی کو کافی پیچھے چھوڑ دیا،رجحانات میں اکثریت حاصل

3,034

بنگلورو:13/ مئی ۔ (ورقِ تازہ نیوز) کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023,کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور فی الوقت تازہ ترین صورتحال کے مطابق کانگریس پارٹی رجحانات میں واضح اکثریت حاصل کر چکی یے۔ جس میں کانگریس پارٹی120 سیٹوں پر آگے ہے۔

بی جے پی 79 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔جے ڈی ایس بھی 10 سیٹوں پر آگے ہے۔بی جے پی کے کئی موجودہ وزراء بھی اس الیکشن میں ہارتے نظر آ رہے ہیں ۔

دوپیر بارہ بجے تک تمام سیٹوں کے نتائج آجائیں گے۔ تمام 224سیٹوں کے رجحان آگئے ہیں۔کانگریس کے ڈی شیوکمار اپنے حلقے میں کافی ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں ۔