بریکینگ نیوز: چینائی سوپر کنگس بنا آئی پی ایل کا پانچویں بار چیمپئن

احمد آباد: آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ میں چنئی نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ CSK نے آخری گیند اور سانس رکنے والا میچ جیت کر تاریخ رقم کی۔

مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں سی ایس کے نے پانچویں بار آئی پی ایل ٹرافی جیتی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے والے ممبئی انڈینس کے ساتھ برابری کر لی ہے۔

مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ گجرات کو بلے بازی کی دعوت دینے کے بعد، انہوں نے فائنل میں CSK کو 215 رنز کا چیلنج دیا۔

گجرات نے سائی سدرشن کی 96 رنز کی اننگز اور ساہا کی نصف سنچری کی بدولت 200 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ لیکن چینائی ٹیم کارکردگی کے بل بوتے پر جیت گئی ہے۔