بریکینگ نیوز: پونے میں شندے حامی ایم ایل اے پرشیوسینکوں کاحملہ ویڈیو دیکھیں

پونے : (ورق تازہ نیوز)پونے میں ادھو ٹھاکرے کے حامی شیو سینک اور شندے گروپ کے ایم ایل اے ادے سامنت کا قافلہ کٹراج چوک پر آمنے سامنے آ گیا۔ اس وقت ٹھاکرے کی حمایت کرنے والے شیوسینکوں نے ‘غدار غدار کے نعرے لگاتے ہوئے ادے سامنت کے قافلے پر حملہ کیا۔ شیوسینکوں نے پانی کی بوتلیں، جوتے اور پتھر پھینکے ہیں۔

شیوسینکوں کے حملے میں ایم ایل اے ادے سمنت کی گاڑی کی کھڑکی ٹوٹ گئی ہے اور کار میں موجود ان کے ساتھیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پونے پولیس نے اس معاملے میں چار شیوسینکوں کو حراست میں لیا ہے۔ آج پونے میں چیف منسٹر ایکناتھ شندے اور آدتیہ ٹھاکرے نے کٹراج علاقے میں بیک وقت ایک پروگرام کیا۔ اس لیے یہ پیشین گوئی کی گئی تھی کہ آدتیہ ٹھاکرے اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے آمنے سامنے ہوں گے اور تناؤ پیدا ہوگا۔ ویڈیو دیکھیں