نئی دہلی، 12فروری (ورق تازہ نیوز) دہلی این سی آر سمیت شمالی ہندستان کی کئی ریاستوں میں جمعہ کی رات زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔آج رات تقریباً 22.30بجے زلزلہ کے جھٹکے جموں وکشمیر، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں بھی محسوس کئے گئے۔دہلی میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوتے ہوئے مختلف مقامات پر لوگوں کے درمیان افراتفری مچ گئی اور وہ گھروں سے نکل کر کھلی جگہ پر آگئے۔زلزلہ کی وجہ سے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی فوری طورپر کوئی رپورٹ نہیں ہے۔پہلا زلزلہ کم شدت والاتھا جبکہ دوسرا جھٹکاشدید تھا جس کی شدت ریکٹراسکیل پر 4.2 ریکارڈ ہوئی ہے ۔ بھارت کی ریاست راجستھان کے الور میں اس زلزلے کامرکز بتایاجارہا ہے ۔

یہاں 4.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیاگیا ۔ جبکہ زلزلے کے جھٹکے پاکستان‘افغانستان اورتاجکستان(وسط اشیائ) میں بھی شدیدطورپرمحسوس کئے گئے ۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پروگ اپنے مکانوںاور دوکانوں سے باہر نکل گئے ۔ دہلی ‘راجستھان کے کئی علاقون میں لوگ خوف و ہراس کے مارے اپنے گھروںسے نکل پڑے ۔تاجکستان کے مورگوب شہر میںاس زلزلے کامرکزتھا اس طرح آج آنیوالے زلزلوں کے دو مرکز قائم ہوگئے تھے ۔ایک راجستھان کاالور اور دوسرا تاجکستان کامورگوب شہرتھا۔جموں میںزلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ پہلا ساڑھے دس بجے شب اور دوسرا10:34 بجے آیا ۔جموں کے علاوہ سری نگر اور دوسرے علاقوں میں زلزلے محسوس کئے گئے ۔

پاکستان میں حکومت نے ایمرجنسی خدمات کوالرٹ کردیا ہے۔ فوج کو بھی تیار رہنے کاحکم دیاگیاہے۔پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز تاجکستان تھا، جس کی گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں رات 10 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، مردان، شمالی وزیر ستان، سوات، باجوڑ، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے مظفر آباد اور میر پور آزاد کشمیر، جہلم، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔قلعہ عبداللّٰہ، پشین، توبہ اچکزئی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر اور چترال میں بھی زلزلے کے شدت محسوس کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد اس کے آفٹر شاکس بھی آسکتے ہیں۔