بریکینگ نیوز : ناندیڑ کے ایک ہی خاندان کے پانچ مسلم نوجوانوں کی قندھار کے تالاب میں ڈوب کر موت

24,589

ناندیڑ:21. اگست ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے دیگلور ناکہ علاقے کے اقبال نگر کے کچھ نوجوان قندھار کی جگ تونگ جھیل میں کھانے کے برتن دھونے کیلئے ایک نوجوان گیا تھا جس کا پاوں پھسل جس کو بچانے کیلئے دیگر افراد بھی تالاب میں اترے مگر سب ڈوب گئے۔

جس کی وجہہ سے پانچ افراد کی دردناک موت ہوئی ہے۔مہلوکین میں محمد وقار عمر 23سال، محمد سعد محمد شفیع الدین عمر 15،سید سہیل سید واحد عمر 20،محمد شفیع الدین محمد غفار
عمر 45،سید نوید سید واحد عمر 15سال۔ساکن قدوائی نگر ناندیڑ ۔اس طرح کی اطلاع ڈی وائی ایس پی شری تھوراٹ صاحب نے دی ہے۔

پولس سے ملی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ دوپہر 2.45 بجے قندھار کے نورنگ پورہ میں پیش آیا۔ ناندیڑ ضلع کے قندھار تعلقہ میں اتوار کی دوپہر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد تالاب میں ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق ناندیڑ کے قدوائی نگر کے ایک خاندان کے 12 افراد قندھار کی بڑی درگاہ میں زیارت کرنے آئے تھے۔ "درگاہ کی زیارت کے بعد، خاندان دوپہر میں پانی کے ذخائر کے قریب دوپہر کے کھانے کے لئے رک گیا۔ جہاں ان میں سے ایک فرد اپنا ٹفن دھو رہا تھا کہ سیڑھیوں سے پھسل کر پانی میں گر گیا۔ اسے بچانے کے لیے مزید دو افراد نے تالاب میں چھلانگ لگادی اور ڈوب گئے۔ ان دونوں کو بچانے کے لیے مزید دو لوگ پانی میں کود پڑے اور وہ بھی ڈوب گئے۔ اس طرح ایک ہی خاندان کے 5 نوجوان اس دردناک حادثہ میں اپنی خان گنوابیٹھے۔

ناندیڑ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود کمار شیوالے نے کہا، "ہمیں واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد، مقامی پولیس اسٹیشن کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تلاش اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔” شام تک پانچوں لاشیں باہر نکال لی گئیں۔