ناندیڑ:17.اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز)دو دن ورق تازہ نے یہ خبر دی تھی کہ بی جے پی کے مہاراشٹر پردیش نائب صدر بھاسکر راؤ پاٹل کھتگاونکر کانگریس کی راہ پر ہے اور آج یہ خبر بالکل درست ثابت ہوئی جب کھت گاونکر نے کانگریس پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی

اس طرح بی جے پی کو عین دیگلور ضمنی انتخابات سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے۔اج ایک پریس کانفرنس میں سابق وزیر اور سینئر لیڈر بھاسکر راؤ پاٹل کھتگاونکر نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ، کانگریس میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ بی جے پی کے لیڈر اور سابق ایم ایل اے اوم پرکاش پوکرنا اور بی جے پی کے کئی دیگر عہدیداروں نے بی جے پی چھوڑ دی۔

ان لیڈران کی کا نگریس میں دوبارہ شمولیت سے دیگلور حلقہ اسمبلی کے مہا ویکاس اگھاڑی کے امیدوار جیتیش راؤ صاحب انتا پورکر کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔