بریکینگ نیوز: ناندیڑ کی میئر موہنی یونکر مستعفی

8

ناندیڑ: 30 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز) میونسپل کارپوریشن کی میئر موہنی یونکر نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ آپ سب کی نگاہ اس بات پر ہے کہ ناندیڑ کا اگلا میئر کون ہوگا۔

میئرکی دوڑ میں کا رپورٹر شریمتی جئے شری پاوڑے کا نام سب سے آگے بتایا جارہا ہے۔سوا سوا سال تک ایک کارپورئٹر کو موقع دینے کا طئے ہواتھا۔ اسلئے اپنی میعاد پوری ہونے کے بعد آج یونکر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ریاست کے وزیر تعمیرات عامہ و سرپرست وزیر اشوک راؤ چوہان کس کاریوریٹر کو میئر کی کرسی پر براجمان ہوتے ہیں اس پر سبھی کی نگاہیں مرکوز ہیں۔ اس دوڑ میں شریمتی جئے شری پاوڑے سب سے آگے ہے۔