ناندیڑ 14.نومبر۔ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شہر میں جمعہ کو رونما ہوئے ناخوشگوار واقعات کے بعد سے پولس نے اب تک سینکڑوں افراد کے خلاف مختلف پولس اسٹیشنوں میں پانچ مقدمات درج کئے ہیں۔

آج کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولس نے اس سلسلے میں 35 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ پولس نے ملزمین کی گرفتاری کیلئے دس دستے تشکیل دیئے گئے ہیں۔

35 گرفتار افراد میں شیواجی نگر حدود سے 7, وزیر آباد حدود سے تین۔اتوارہ حدود سے 15 اور دیہی پولس اسٹیشن حدود سے 10 کا تعلق ہے۔ پولس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین کی شناخت کی جارہی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔