Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

بریکینگ نیوز: ناندیڑ میں گوداوری ندی میں لاکھوں مچھلیاں مردہ حالت میں پائی گئیں

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ:13۔ جو ن (ورق تازہ نیوز) آج ناندیڑ سے بہنے والی گوداوری ندی کے کنارے لاکھوں کی تعداد میں مچھلیوں کے ڈھیر نظر آنے سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا۔یک تمام مچھلیاں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

آج صبح جیسے ہی کچھ لوگ حسب معمول ندی کنارے آئے انھوں نے دیکھا کے کنارے پر مچھلیوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جو مردہ حالت میں ہیں۔ ندی میں شہر بھر کا گندہ نالوں کا پانی چھوڑا جارہا ہے جس کی وجہ سے ندی کا پانی آلودہ ہوگیا ہے۔

حالانکہ ندی کی صاف صفائی کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے جاچکے ہیں مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا نظر آرہا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے فی الحال کوئی معلومات مچھلیوں کے ۔رنے کے بارے میں نہیں دی یے۔