ناندیڑ:18. اپریل۔(ورق تازہ نیوز) ریاست میں کرفیو نافذ کرنے کے باوجود سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم کم نہیں ہو رہا ہے کیوںکہ حکومت نے ضروری اشیاء کی دوکانیں دن بھر کھلی دکھنے کی ہدایت دی تھی جس کی وجہہ سے لوگ ان اشیاء کی خریداری کا بہانہ کرکے گھروں سے باہر نکل رہے تھے۔

لیکن آج ضلع کلکٹر ناندیڑ نے احکام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل پیر 19 اپریل سے ضلع میں سبزی منڈی۔ترکاتی کی دوکانیں ۔کرانہ دوکانیں۔ پھلوں کے گاڑے ۔بیکری اور دیگر ضروری سامان کی دوکانیں صرف دوپہر ایک بجے تک ہی کھلی رہیں گی۔کلکٹر کے احکام کی کاپی حسب ذیل ہے۔