بریکینگ نیوز: ناندیڑ میں مسلم لڑکی کی گوداوری ندی میں خودکشی کی کوشش

7,134

ناندیڑ:9. ستمبر ۔ (ورق تازہ نیوز)آج گنیش وسرجن کا دن ہے جس کی تیاری اور انتظامات میں پولیس عملہ بھی مصروف ہے۔ایسے میں ناندیڑ شہر میں ایک ناخوشگوار واقعہ رونما ہورہاتھا۔لیکن پولس کی بروقت مداخلت کے باعث ایک مسلم لڑکی کی جان بچ گئی جو پل سے ندی میں چھلانگ لگانے کے کوشش کررہی تھی۔

وزیر آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ آج دوپہر بارہ بجے گووردھن گھاٹ علاقہ میں ایک برقعہ پوش مسلم لڑکی گوداوری ندی میں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پولیس انسپکٹر شیوراج جمداڑے اور پولس ملازم ببن بیڈگے اور دگمبر برق رفتاری کے ساتھ جائے واقعہ پر پہنچے ۔اس وقت مسلم لڑکی وہاں موجود تھی۔جو وزیر آباد پولیس اسٹیشن کے حدودِ کے علاقے کی رہنے والی بتائی جاتی ہے ۔پولس نے کسی طرح لڑکی کو سمجھایا اور خودکشی کرنے سے روکنے میں کامیاب ہوگئے ۔

اسکے بعد لڑکی کے گھر والوں سے ربط قائم کرکے انھیں طلب کیا گیا ۔والد نے یہاں پہنچ کر لڑکی کو اپنی تحویل میں لیا۔وزیراباد پولیس کی اس کارگردگی یقیناً قابل تعریف ہے مگر اس طرح مسلم لڑکی کا ندی پر خودکشی کرنے کیلئے آنا یقیناً تشویش کا باعث ہے

۔اس جانب سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے اور علماء کرام اور معزز شہریان کو چاہیئے کہ وہ معاملے کی تحقیق کرکے لڑکی کے گھر والوں سے ملاقات کرے اور اس اقدام کی وجوہات سے واقفیت حاصل کرکے لڑکی کی اصلاح کرے۔