ناندیڑ: 18. مارچ۔(ورق تازہ نیوز)مال ٹیکڑی پل پر آج دوپہر تقریباً 3.30 بجے فائرنگ کے واقعہ میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔موقع پر بڑی تعداد میں پولس افسران اور پولس فورس آگئی تھی۔


آج جب ہر طرف ہولی کا تہوار منایا جا رہا تھا تو معلوم ہوا کہ دوپہر 3.30 بجے دیگلور ناکہ علاقہ کے مال ٹیکڑی پل پر فائرنگ کی واردات رونما ہوئی۔۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی۔اور کئی پولس افسران اور اہلکار وہاں پہنچ گئے۔یہ واقعہ آپسی دشمنی کا نظر آرہا ہے ۔فی الحال پولس نے کچھ بھی نہیں بتایا ہے