• 425
    Shares

ناندیڑ: 22 ستمبر (ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر کی جمہوری محاذ حکومت کی کابینہ کے اجلاس میں مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن کے آئندہ انتخابات کو سنگل وارڈ کے بجائے دوبارہ کثیر رکنی پربھاگ پر کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔

اسلئے مہاراشٹر کے ممبئی میونسپل کارپوریشن کوچھوڑ کر تمام میونسپل کارپوریشن میں اب کثیر رکنی پربھاگ (تین وارڈ) کے طرز پر ہی انتخابات ہوں گے ۔آج شام ریاست کے وزیر شہری ترقیات ایکناتھ شندے نے پریس کانفرنس میں اس کی تمام تر معلومات دیں ۔

حالیہ دنوں حکومت نے یہ اعلان کیاتھا کہ ریاست میں اب تمام میونسپل کارپوریشن میں سنگل وارڈسسٹم طرز پر چناو کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اسکے بعد کارپوریٹرس نے اعتراض و ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور یہ خوف بتایا جارہاتھا کہ سنگل وارڈ سسٹم کی وجہہ سے برسراقتدار جماعتوں کو چناو میں نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

اس اعتراض و ناراضگی کے بعد مہاویکاس اگھاڑی نے آج ریاستی کابینہ کے اجلاس میں دوبارہ ریاست میں پربھاگ سسٹم پر ہی انتخابات میں کروانے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔ ممبئی کوچھوڑ کرتمام میونسپل کارپوریشن میں تین رکنی پربھاگ ہوگا اور مجلس بلدیہ (نگر پالیکا) میں 2 رکنی اور نگر پریشد میں بھی 2 رکنی پربھاگ ہوگا

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔