ممبئی:20. اپریل۔(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر حکومت نے آج کابینہ کا اجلاس منعقد کیا تھا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مہاراشٹر میں پندرہ دنوں کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

اس ضمن میں وزیراعلی اودھو ٹھاکرے کل 21 اپریل کو رات میں عوام سے خطاب کریں گے جس میں لاک ڈاؤن کے بارے میں میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

یہ لاک ڈاؤن پوری طرح سے سخت رہے گا جس میں ضلع بندی بھی رہے گی تاکہ ایک ضلع سے دوسرے تک لوگ سفر نہ کر سکے ۔صرف ضروری خدمات کیلئے معمور گاڑیوں کو سفر کی اجازت رہے گی ۔