ممبئی:10 اپریل۔(ورق تازہ نیوز) آج شام پانچ بجے ریاست کے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کُل جماعتی اجلاس میں شروع ہواتھا جو اب شب ساڑھے سات بجے اختتام پذیر ہوئی ۔

جس کے بعدوزیراعلیٰ نے اپناموقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست میں 8دنوں تک سخت پا بندیاں (لاک ڈاون) نافذ کرنے کے حق میں ہے۔اسلئے اس تعلق سے 12اپریل پیرکو قطعی فیصلہ کیاجائے گا۔بی جے پی نے مکمل لاک ڈاون کی سخت مخالفت کی ہے ۔جبکہ کانگریس اور این سی پی کے وزراء سخت پابندیوں کے حق میں ہے ۔