ممبئی:28. اپریل۔(ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نافذ کرفیو و لاک ڈاؤن کی۔ توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج ریاستی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہیکہ مہاراشٹر میں کورونا جو روکنے کیلئے مزید لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔اس ضمن میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ریاست کے وزیر صحتِ عامہ ڈاکٹر راجیش ٹوپے نے کہا کہ مہاراشٹر میں مزید پندرہ دنوں تک اس میں توسیع کی ضرورت ہے۔