بریکینگ نیوز: مہاراشٹرمیں کورونا پابندیوں کو ہٹانے کافیصلہ‘ماسک کی سختی ختم

0 17

ممبئی:31 مارچ(ورق تازہ نیوز) گزشتہ دو سالوں سے دنیا بھر میں کورونا کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔ لیکن اب جب کہ وبا دھیرے دھیرے قابو میں آرہی ہے، اس لیے کورونا کی لگائی گئی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر میں بھی گڑی پاڈوا کے موقع پر کورونا پر پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں متفقہ طور پر لیا گیا۔

اس فیصلے کی وجہ سے، گڑی پاڈوا، ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے لیے راستہ صاف ہوگیا ہے۔ اس کے بارے میں چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ گڑی پاڑوا نئے سال کا آغاز ہے۔ یہ پرانا کام واپس لے کر نیا کام شروع کرنے کا دن ہے۔ پچھلے دو سالوں سے ہم نے مہلک کورونا وائرس سے کامیابی کے ساتھ جنگ کی ہے، اور آج یہ وباء ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ نئی شروعات کرنے کے لیے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے ساتھ ساتھ متعدی امراض سے بچاو¿ ایکٹ کے تحت کورونا کے دوران لگائی گئی پابندیوں کو گڈی پاڈو (2 اپریل) سے مکمل طور پر ہٹایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے آج یہاں ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کابینہ کی جانب سے ریاست کے لوگوں کو گڈی پاڈو کی مبارکباد دی۔

مستقبل میں کورونا پھیلنے سے روکنے کےلئے شہری بھی ماسک پہنیں، محفوظ فاصلہ رکھیں اور کورونا کی ویکسین لگائیں ۔ چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے بھی صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنا اور دوسروں کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو اس سلسلے میں فوری طور پر تفصیلی احکامات جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ماسک پہننا بھی اختیاری ہوگا۔اسلئے اب کوئی سختی نہیں کی جائے گی اس طرح کا بیان راجیش ٹوپے نے دیا ہے ۔