ممبئی :یکم اپریل (ورق تازہ نیوز) ریاست مہاراشٹرمیں 2اپریل سے پچاس فیصد لاک ڈاون نافذ کئے جانے کی خبرریاست بھر میں چل رہی ہے جس کی وضاحت کرتے ہوئے ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے آج ٹی وی 9 مراٹھی نیوز چینل کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ریاست میں لاک ڈاون نافذ کرنے کاکوئی ارادہ نہیں ہے

البتہ پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی ۔ ریاست میں لاک ڈاون کے نفاذ کی تمام سیاسی جماعتوں نے سخت مخالفت کی ہے ۔اسلئے حکومت پا بندیاں سخت کرنے پر غورکررہی ہے۔