بریکینگ نیوز: مہاراشٹرمیں لاک ڈاون میں30 ستمبر تک توسیع‘ریاستی حکومت کے گائیڈلائنس جاری

1

ناندیڑ:31اگست۔(ورق تازہ نیوز)کل مرکزی حکومت نے ان لاک 4کی گائیڈ لائنس کا اعلان کیاتھا ۔اس لئے اب ریاستی حکومت نے بھی اپنی گائیڈ لائنس جاری کردی ہیں جس کے مطابق ریاست مہاراشٹرمیں 30ستمبر تک لاک ڈاون میں توسیع کردی گئی ہے ۔ جبکہ ریاست میں ”ای پاس“ کی شرط کو منسوخ کردیاگیاہے اسلئے اب بغیر ای پاس کے ریاست بھر میں سفر کرنے کیلئے سہولت رہے گی ۔

کنٹیمنٹ زون میں 30ستمبر تک لاک ڈاون جاری رہے گا ۔ مقامی حالات کے مطابق ضلع کلکٹر‘ میونسپل کارپوریشن کے کمشنرس کو کنٹیمنٹ زونس کے بارے میں فیصلہ لینے کا اختیار دیاگیا ہے ۔

کیابند رہے گا؟

٭ اسکول‘کالج‘تعلیمی ادارے ‘اورکلاسیس بندہی رہیںگے ‘ آن لائن ڈسٹنس لرئنگ جاری رہے گی
٭سینما ہال ‘ سوئمنگ پُل ‘پارک ‘تھیٹر‘ بار‘ ایڈوٹوریم ‘ وغیرہ مقامات بند رہی رہیںگے
٭این ایچ اے کی اجازت کے بغیر بین الاقوامی پروازیں بند ہی رہیںگی
٭میٹرو بند رہے گی
٭ سماجی ‘ سیاسی ‘ کھیل اور تفریحی ‘ثقافتی پروگرام پرپابندی عائد رہے گی

کیا کھلے رہیں گے؟

٭عام دوکانیں‘شراب کی دوکانیں کھلی رہیں گی
٭ہوٹل ‘لاج 100 فیصدگنجائش کے ساتھ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے
٭سرکاری دفاتر کوانھیںد ی گئی گنجائش کے مطابق جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
٭خانگی دفاتر میں 30فیصد ملازمین کی موجودگی کی اجازت
٭خانگی بس ‘ منی بس وغیرہ کی حمل ونقل کو اجازت دی گئی ہے
٭بین الاضلاع سفر کی اجازت دی گئی ہے اورکسی طرح کے ای پاس کی ضرورت نہیں رہے گی ۔