بریکینگ نیوز: شیوسینا لیڈر ایکناتھ شںندے کو نائب وزیر اعلی کی پیشکش؟ شرد پوار کا موقف بھی سامنے آیا

0 25

ممبئی:21. جون۔ (ورق تازہ نیوز)ریاست میں قانون ساز کونسل کے نتائج میں مہاویکاس اگھاڑی کو بڑا دھچکا لگنے کے بعد شیوسینا کی ناراضگی اب کھل کر سامنے آگئی ہے۔ شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے بھی اب ناٹ رچیبل ہوگئے ہیں۔

اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیوسینا کے کئی ایم ایل اے ان کے ساتھ گجرات میں رک گئے ہیں۔ اب شرد پوار نے شیوسینا میں اس بغاوت پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ شرد پوار اس وقت صدارتی انتخاب کے لیے دہلی میں ہیں۔ وہاں سے انہوں نے این سی پی کے کردار کا اعلان کیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ آج ممبئی جائیں گے۔

ایکناتھ شندے کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کی پیشکش کی گئی ہے، یہ سوال شرد پوار سے پوچھا گیا تھا۔ اس پر پوار نے کہاکہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئ مجھے لگتا ہے کہ راستہ ضرور ہموار ہوگا۔

شیو سینا پارٹی کے پاس وزیر اعلیٰ کا عہدہ ہے، نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ این سی پی کے پاس ہے، وزیر اعلیٰ کا عہدہ شیوسینا کے پاس رہے گا۔ شیوسینا لیڈر جو بھی فیصلہ کریں گے ہم اس کے ساتھ ہیں۔ لیکن، مجھے یقین ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔