بریکینگ نیوز: سنجے راوت جیل سے باہرآئے ٗشیوسینکوں کی زبردست آتشبازی، ویڈیو دیکھیں

924

ممبئی -:(ورق تازہ نیوز) PMLA عدالت نے ممبئی میل اسکام کیس میں شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کو ضمانت دے دی ہے۔ راوت کو تقریباً 100 دنوں کے بعد ضمانت مل گئی ہے۔ راوت کو ضمانت ملنے کے بعد ٹھاکرے گروپ کی قیادت والی شیوسینا میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔

شیوسینکوں نے آرتھر روڈ جیل کے باہر دیوالی منائی۔ راؤت کے استقبال کے لیے یہاں ایک بڑی بھیڑ جمع تھی۔ کون آیا، کون آیا… شیوسینا کا شیر آیا… ایسے نعروں سے علاقہ دہل گیا۔ سنجے راوت اپنے گلے میں زعفرانی اسکارف پہن کر آرتھر روڈ سنٹرل جیل سے باہر آئے۔ اس وقت شیوسینکوں کا ایک ہی نعرہ تھا۔ شیوسینا لیڈر کشوری پیڈنیکر اور انیل راوت سنجے راوت سے ملنے آرتھر روڈ جیل میں داخل ہوئے تھے۔

سنجے راوت جیسے ہی جیل سے باہر آئے، گاڑی میں بیٹھنے کے بعد وہاں موجود شیوسینکوں نے ہاتھ جوڑ کر سلام کیا۔ اس کے بعد ان کی گاڑی ایک بڑے ہجوم کے درمیان سے نکل رہی تھی۔ راوت جیل سے سیدھے سدھی ونائک مندر کے درشن کے لیے جا رہے ہیں، جس کے بعد وہ شیو تیرتھ میں شیو سینا کے آنجہانی سربراہ بالاصاحب ٹھاکرے کے سمادھی پر جائیں گے۔ اس کے بعد سمجھا جاتا ہے کہ وہ ماتوشری جائیں گے۔