بریکینگ نیوز: سان فرانسسکو میں خالصتان کے حامیوں نے ہندوستانی سفارت خانے پر حملہ کیا
نئی دہلی: ایک بنیاد پرست مبلغ اور خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس دوران ان کے حامیوں نے سان فرانسسکو میں ہندوستانی سفارت خانے پر حملہ کیا، خالصتان کے حامیوں نے ہندوستانی قونصل خانے کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ خالصتانحامی پہلے وہاں احتجاج کرنے پہنچے تھے، بعد میں انہوں نے حملہ کردیا۔ حملہ آوروں کی جانب سے خود بنائی گئی کئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرپسند خالصتان کے جھنڈے کے لکڑی کے بٹ سے قونصل خانے کی عمارت کے شیشے اور کھڑکیوں کے دروازے توڑ رہے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتوار کو خالصتان کے حامی علیحدگی پسندوں نے برطانیہ میں ترنگے کی توہین کی تھی۔ ہندوستان نے اتوار کی رات دہلی میں سب سے سینئر برطانوی سفارت کار کو طلب کرکے سیکورٹی سے متعلق سوالات اٹھائے تھے۔
وزارت خارجہ نے ایک سخت بیان میں کہا ہے۔ہندوستان نے برطانیہ میں ہندوستانی سفارتی احاطے اور اہلکاروں کی حفاظت کے حوالے سے حکومت برطانیہ کی بے حسی دیکھی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کرسٹینا سکاٹ کو واقعہ کے پیش نظر وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا کیونکہ ہائی کمشنر ایلکس ایلس دہلی سے باہر تھے۔