• 425
    Shares

ناندیڑ:1۔ستمبر۔( ورق تازہ نیوز)ریاست مہاراشٹر کے وزیر تعمیرات عامہ و ناندیڑ ضلع کے رابطے وزیر اشوک راؤ چوہان کے مکان واقع شیواجی نگر پر آج صبح کے وقت نامعلوم خاتون نے سنگباری کی ہے۔

پولس ذرائع کے بموجب اس خاتون نے اشوک چوہان کے بنگلہ "آنند نیلائم "پر سنگباری کی جس میں سیکورٹی گارڈ کے کمرے کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔پولس سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔

بتایا جاتا ہیکہ یہ خاتون معذور افراد کیلئے استعمال ہونے والی سائکل پر آئی تھی اور ساتھ میں ایک لڑکی بھی تھی۔

سنگباری کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔