بریکینگ نیوز: ایکناتھ شںندے آج دوپہر بی جے پی کیساتھ حکومت سازی کا دعویٰ پیش کریں گے ؟ ویڈیو دیکھیں

گوہاٹی:22. جون۔ (ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کے دوران آج صبح یہ خبر ملی ہیکہ شیوسینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شںندے آج دوپہر ممبئی پہنچ کر گورنر کے پاس بی جے پی کو اپنی تائید کا مکتوب پیش کریں گے کیونکہ انکے ساتھ تاحال35 ایم ایل ایز ہیں۔ جس میں شیوسینا کے 33 اور دیگر دو آزاد ارکان کا شمار ہے۔

فی الحال یہ تمام ارکان اسمبلی آسام کی راجدھانی گوہاٹی کی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔جہاں انھیں بی جے پی کے قائدین کی مکمل مدد مل رہی ہے۔شندے آج دوپہر خصوصی طیارے سے ممبئی آئیں گے اور گورنر کے ساتھ ملاقات کرکے دعویٰ پیش کریں گے۔اور انکے ساتھ موجود ارکان اسمبلی کو اصل شیوسینا مانا جائے اس طرح کا دعویٰ بھی کریں گے.