بریکینگ نیوز: امتیازجلیل کو دھمکی ‘آڈیوکلپ وائرل

اورنگ آباد:16مئی (ورق تازہ نیوز)اورنگ آباد کے ایم پی اور ایم آئی ایم کے ریاستی صدر امتیاز جلیل کو دھمکی دینے والا ایک آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ اس آڈیو کلپ میں جلیل کو دھمکی دی گئی ہے۔ اس پر امتیاز جلیل نے آج اپنا ردعمل دیا ہے۔ جلیل نے کہا، "مجھے ایسی بہت سی دھمکیاں ملتی ہیں، لیکن میں ایسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا، اور مجھے کوئی پرواہ نہیں،” جلیل نے کہاکہ اس کلپ میں جو زبان استعمال کی ہے اسکا وقت آنے پر جواب دوں گا۔

اس کی اطلاع جلیل نے خود میڈیا کو دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں رانے کا حامی شامل ہے۔ جلیل نے الزام لگایا ہے کہ مہاراشٹر میں محکمہ داخلہ اس طرف توجہ نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلد آباد میں اورنگزیب کی قبر پر جاتے ہوئے فون سے دھمکیاں آرہی تھیں۔ وقت آنے پر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس کو جواب دیں گے۔ کچھ دن پہلے ایم آئی ایم کے ایم ایل اے اکبر الدین اویسی نے اورنگ زیب ؒ کی قبر پر حاضری دی تھی جس کے بعدریاست میں سیاست گرم ہوگئی ہے۔ بی جے پی، ایم این ایس اور دیگر نے اویسی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔