Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

بریکینگ نیوز:کورونا کے پیش نظر ناندیڑ میں بھی اسکول ابھی نہیں کھلیں گے

ناندیڑ:22نومبر۔(ورق تازہ نیوز)ریاست مہاراشٹر میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر کئی شہروں میں اسکولوں کی کشادگی کا معاملہ پھر ایکبار کھٹائی میں پڑگیاہے ۔

آج ناندیڑ ضلع پریشد کے محکمہ تعلیمات نے بھی ناندیڑضلع میں کل 23 نومبر سے نہم تابارہویں جماعت تک شروع ہونے والے اسکولوں کے فیصلہ کو فی الحال موخر کردیا ہے اور اسلئے اب ضلع میںڈسمبر سے اسکولوں کی کشادگی عمل میں آئے گی ۔

ضلع پریشد کی صدر منگارانی امبولگیر و دیگر عہدیداران نے بتایاکہ ناندیڑضلع میں اسکولوں کو شروع کرنے کافیصلہ یکم ڈسمبر کو منعقدہ اجلاس میں لیاجائے جس کے مطابق ضلع میں 2 ڈسمبر سے اسکول شروع کئے جائیں گے۔

ناندیڑ ضلع میں کئی اساتذہ کوویڈ ٹیسٹ میں پازیٹیو پائے گئے ہیں اس لئے بھی انتظامیہ نے ابھی اسکول نہ کھولنے کافیصلہ کیا ہے