نئی دہلی: آئی سی ایم آر – این آئی وی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر پریا ابراہم نے کہا، ’’ابھی کورونا انفیکشن کم ہیں، یہ اچھی بات ہے۔
تاہم کسی بھی بھیڑ والی جگہ پر ماسک ضرور پہنیں ماسک یقینی طور پر وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ ہمیں اب بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ احتیاطی تدابیر کو ترک کرنے کا وقت ابھی نہیں آیا۔