بریکینگ نیوز:چندرابابو نائیڈو کے قافلے پر حملہ

296

امراوتی: آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ چندرابابو نائیڈو کے قافلے پر حملہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اس حملے میں ان کے چیف سیکورٹی آفیسر (سی ایس او) زخمی ہوئے ہیں۔

اس واقعہ نے آندھرا پردیش میں ہلچل مچادی۔ متعلقہ واقعہ این ٹی آر ضلع کے نندی گاما میں پیش آیا۔ چندرابابو کی پارٹی نے نندیگاما میں روڈ شو کا اہتمام کیا۔ اس وقت ہجوم میں سے کچھ لوگوں نے جلسے میں ان کے قافلے پر اچانک پتھراؤ کیا۔

اطلاعات یہ بھی سامنے آ رہی ہیں کہ اس حملے کے دوران سٹریٹ لائٹس بھی بند کر دی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق نائیڈو پر کچھ سماج دشمن عناصر نے حملہ کیا۔