بریکینگ نیوز:پتھر سے کچل کر ماں کو قتل کرنیوالا بیٹا گرفتار

ناندیڑ:24/ ستمبر (ورقِ تازہ نیوز) کنٹور پولس نے ماں پر پتھر سے حملہ کرکے اسکی جان لینے والے 25 سالہ بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق کنٹور پولس کو اطلاع ملی کہ گوداوری بائی لنگوبا وتپل واڑ (عمر 52سال) کا موضع بربڈا میں قتل کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ انسپکٹر وشال بہٹارے، ڈپٹی انسپیکٹر سنجے اٹکور اور ان کے ساتھی پولیس ملازمین فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بربڈا گاؤں میں اس کے بیٹے سرینواس لنگوبا وتپلواڈ (عمر 25سال) نے اپنی ماں گوداوری بائی کو کھلبتے کے پتھر سے کچل کر قتل کردیا۔

فارنسک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے قاتل بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔ تادم تحریر مقدمہ درج کرنے کی کاروائی جاری تھی