بریکینگ نیوز:نوجوان کی پٹرول جسم پرڈال کر خودسوزی کی کوشش

741

ناندیڑ:19 ۔جنوری (ورق تاز ہ نیوز)ناندیڑشہر کے ایک سرکاری دفاتر کے سربراہ کے چیمبر کے سامنے نوجوان نے اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر خودسوزی کرنے کی کوشش کی ۔ مختصرتفصیل کے مطابق ناندیڑ کے ضلع پریشد دفتر کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے دفتر کے باہر ایک نوجوان نے آج 19 جنوری کو دوپہر کے وقت اس بات کیلئے اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر خودسوزی کرنے کی کوشش کی کہ اسے اہل ہونے کے بعد بھی سیوک عہدہ کےلئے نظرانداز کیاگیا ۔

سی ای او کے چیمبر کے باہر تعینات پولس نے فی الفور نوجوان کو تحویل میں لے لیاتھا جس کی وجہہ سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چند روز پہلے ایک شخص نے اسی طرح خودسوزی کی کوشش اسی دفتر کے احاطہ میں کی تھی ۔ اسلئے کہاجارہا ہے کہ ضلع پریشد محکمہ میں سب سے کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے ۔