• 425
    Shares

ناندیڑ:3 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑمیں حالانکہ بارش نہیں ہورہی ہے پھر ناندیڑکی گوداوری ندی میں بڑے پیمانے پر پانی کی آمد کاسلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہہ سے ناندیڑ کے وشنوپوری ڈیم کے آج شام تک 6 دروازے کھولے گئے ہیں۔ جہاں سے ایک لاکھ 17ہزار278کیوسیکس پانی گوداوری ندی میں پہنچ رہا ہے جس کی وجہہ سے ندی کی سطح آب میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

اسلئے تیسری مرتبہ ناندیڑ سے گزرنے والے ناوگھاٹ پُل زیر آب آنے کاخدشہ کا ہے کیونکہ آج شام چھ بجے تک پانی پل کے اوپر آنے سے صرف دو فٹ باقی رہے گیاہے ۔ اسلے مزید ڈیم کے دروازے کھولے جائیںگے تو یقینا یہ پل تیسری مرتبہ زیر آب آسکتا ہے۔ناوگھاٹ پل پرجیورکشک دل کی ٹیم کو دوبارہ تعینات کیاگیا ہے۔ سید نور پہلوان کی قیادت میں یہ ٹیم حالات پر نظررکھے ہوئے ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔