ناندیڑ:2اکتوبر:(ورقِ تازہ نیوز) ‘ہافکن’ کی وجہ سے ادویات کی خریداری میں افراتفری کے بعد ریاست بھر کے سرکاری اسپتالوں میں دوائیوں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ایساوقت آ رہا ہے کہ نازک مریضوں کو بھی بروقت ادویات نہ ملنے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔ اسی طرح کاواقعہ ناندیڑ کے شنکراو¿ چوہان گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں رونما ہوا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہسپتال میں ہر گھنٹے میں ایک اس طرح 24 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ سنگین معاملہ یہ ہے کہ مرنے والوں میں 12 نومولود بھی شامل ہیں۔ جس کی وجہ سے ناندیڑ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ کورونا کے بعد ریاست میں اقتدار کی تبدیلی ہوئی ۔اس تبدیلی اقتدار کے بعد حکمرانوں کا زیادہ تر وقت ایک دوسرے کی ناراضگی دور کرنے میں گزر ہا ہے۔ تاہم صحت کے نظام کو ہوا پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ چونکہ ‘ہافکن’ نے دوائیں نہیں خریدی تھیں،
नांदेड मधल्या शासकीय रुग्णालयात गेल्या २४ तासात १२ नवजात बालकांसह २४ जणांचा मृत्यू झाला. हे मृत्यू केवळ योगायोग नक्कीच नाहीत. या प्रत्येक मृत्यूची सखोल चौकशी करण्याची गरज आहे. एका दिवसात एवढे मृत्यू होत असतील तर त्याचे गांभीर्य मुख्यमंत्री आणि यंत्रणेनं लक्षात घेऊन तात्काळ… https://t.co/QIKk7Cn6Gz
— Supriya Sule (@supriya_sule) October 2, 2023
اس لیے ادویات سرکاری اسپتالوں کو فراہم نہیں کی گئیں، جو غریبوں کا بڑا سہارا ہے۔ اس لیے ریاست بھر کے اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت ہے۔ ناندیڑ کے ڈاکٹر شنکراو¿ چوہان گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال کی روزانہ او پی ڈی تقریباً 2000 کی ہے۔ ہنگولی، پربھنی، ایوت محل، واشیم اور پڑوسی ریاست تلنگانہ کے ساتھ ساتھ ناندیڑ سے بھی بڑی تعداد میں مریض آتے ہیں۔
مریضوں کی تعداد بڑھنے سے ادویات کی قلت کا مسئلہ بھی سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ آج بھی مریضوں کو باہر سے دوائی لانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ان میں سے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں 24 افراد کی موت ہوئی ہے، جن میں 6 مرد اور 6 خواتین ذات کے نومولود شامل ہیں۔ لیکن ہسپتال انتظامیہ دعویٰ کر رہی ہے کہ مرنے والوں میں شدید بیمار اور آخری لمحات میں ریفر کیے جانے والے مریض شامل ہیں۔
#Nanded #Maharashtra pic.twitter.com/ozKSHEnlDZ
— NDTV (@ndtv) October 2, 2023
مرنے والوں میں کون کون شامل ہیں؟
ناندیڑ کے سرکاری اسپتال میں 24 گھنٹوں میں 24 مریضوں کی موت ہوگئی
- مرنے والوں میں 12 نومولود بھی شامل ہیں۔
- 48 گھنٹے کے اندر پیدا ہونے والے 6 بچے اور 24 گھنٹے کے اندر پیدا ہونے والے 6 بچے انتقال کر گئے۔
- سانپ کے ڈسنے پر زیر علاج دو افراد دم توڑ گئے۔
- ان میں سے 7 کی موت مختلف سنگین بیماریوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔
- زچگی کے دوران ایک خاتون کی موت ہوگئی۔
- دل کا دورہ پڑنے سے دو مریضوں کی موت ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
ناندیڑ میں 24 مریضوں کی موت کے بعد سرکاری اسپتال کا بیان آیا سامنے
▪️ہسپتال میں ضروری ادویات کا ذخیرہ دستیاب ہے۔
▪️ ڈاکٹروں کی پوری ٹیم مریضوں کی خدمت کے لیے تیار ہے۔
▪️ داخلے کے وقت مریضوں کی حالت تشویشناک تھی اسلئے زیادہ اموات ہوئیں۔
ناندیڑ (ورق تازہ نیوز ):- ناندیڑ کے ڈاکٹر شنکراؤ چوان گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں 30 ستمبر سے یکم اکتوبر 2023 تک 24 مریضوں کی موت ہوئی۔
جن میں 12 بالغ مریض (5 مرد، 7 خواتین) اور 12 نوزائیدہ مریض تھے۔بالغ مریضوں میں سے 4 دل کی بیماری، 1 زہر، 1 پیٹ کی بیماری، 2 گردوں کی بیماری، 1 زچگی کی پیچیدگی، 3 حادثات اور دیگر امراض اور 4 بچوں کو پرائیویٹ ریفر کیا گیا۔
ضروری ادویات کا سٹاک گورنمنٹ میڈیکل کالجوں اور ہسپتالوں میں دستیاب ہے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے ضلعی منصوبہ بندی کے ذریعے 12 کروڑ کے فنڈز دیے گئے ہیں اور مزید 4 کروڑ کی منظوری دی گئی ہے
۔پچھلے دو دنوں میں زیادہ نازک مریض خصوصاً ٹرمینل مریض ضلع اور باہر سے آئے ہیں۔ جنھیں ڈاکٹر اور عملہ دیکھ رہا ہے۔ یہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہسپتال کئی سالوں سے اچھی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ دیگر داخل مریضوں کو ضروری ادویات دی جا رہی ہیں،
اس طرح کا بیان ڈاکٹر شنکراؤ چوان گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ وشنو پوری نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے جاری کیا۔