ناندیڑ:یکم مئی (ور ق تازہ نیوز) آج یکم مئی کو شب تقریبا ساڑھے سات بجے برقی چوک کارنر پر دہلی سوئٹس کے سامنے کھڑے فروٹ کے گاڑے پر دو گروپ کے درمیان بحث وتکرار کے بعد زبردست مارپیٹ ہوئی ہے ۔جس کی وجہہ سے اس علاقہ میں کچھ دیر کیلئے ہلکی کشیدگی پھیل گئی تھی۔

برقی چوک پوائنٹ پر کھڑے پولس ملازمین نے اس معاملے میں مداخلت کی اور معاملے کو رفع دفع کیا ۔اس واقعہ کے بعد برقی چوک میں پولس کے زائد ملازمین کوتعینات کیاگیا ہے ۔

فی الحال دونوں مارپیٹ کرنے والے گروپ اتوارہ پولس اسٹیشن میں موجود ہے اورایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کروانے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔