بریکینگ نیوز:ناندیڑ میں کل یکم جون سے تمام دوکانوں کو کھولنے کے احکامات ‘اوقات میں بھی اضافہ‘ مگرکچھ شرائط بھی

1

ناندیڑ:31مئی۔ (ورق تازہ نیوز)ریاستی حکومت نے کل بریک دی چین کے تحت ریاست میں 15 جون تک لاک ڈاو ن میں توسیع کردی ہے ۔ مگر پابندیوں میںچھوٹ بھی دی ہے۔ اسی ضمن میں آج ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹرویپن اٹنکر نے بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں بریک د ی چین کے تحت تبدیلیاں کی جارہی ہیں ۔

جس کے مطابق اب اَن لاک کے تحت ناندیڑضلع میں پہلے تمام ضروری اشیاءکی دوکانوں کو صبح سات تاصبح گیارہ بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی لیکن نئے آرڈر کے مطابق یہ دوکانیں دوپہردو بجے تک کھلی رکھی جاسکتی ہیں ۔

اس کے علاوہ حکومت نے اب ضروری اشیاءکی دوکانوں کے علاوہ دیگر دوکانوں کو بھی کھلے رکھنے کی اجازت دی ہے مگر کچھ شرائط کے ساتھ ۔یہ دوکانیں بھی اب صبح سات تادوپہر دو بجے تک کھلی رکھی جاسکتی ہیں۔ جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بند رکھنے کی ہدایت انھیں دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ ضلع کلکٹر نے جو احکامات جاری کئے ہیں اسکی تفصیل حسب ذیل ہے ۔