ناندیڑ:14نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)وشو ہندو پریشد نے گزشتہ کل ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کو ایک میمورنڈم دیا تھا جس میں 12 نومبر کو رونما ہوئے ناخوشگوار واقعات کے ملزمین کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے 16 نومبر منگل کو مورچہ نکالنے کا اشارہ دیا تھا۔

اس ضمن میں آج ضلع کلکٹر ڈاکٹر ویپن اٹنکر اور ضلع ایس پی پرمود کمار شیوالے کی موجودگی میں ہندوتواوی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

جس میں ضلع انتظامیہ نے ان سے مورچہ نہ نکالنے کی درخواست کی اور ناندیڑ واقعہ کے ملزمین کی گرفتاری کے بارے میں تفصیلات دیں۔

جس کے بعد تنظیموں نے مجوزہ مورچہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلئے 16 نومبر جو کوئی مورچہ نہیں نکلے گا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔