ناندیڑ:20 جولائی۔( ورق تازہ نیوز)آج شب مغرب کے بعد قدیم شہر میںگینگ وار کی واردات رونما ہوئی جس میں ایک ملزم کی فائرئنگ میں موت ہوگئی۔اتوارہ پولس اسٹیشن کے پی آئی صاحب راونرواڑے نے تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ آج منگل کوشب تقریبا ساڑھے سات بجے گاڑی پورہ کو جانیوالی سڑک پر مسجد یکخانہ کے پاس کارنر پرموجودایک پان پٹی پر پیرول پررہا ملزم ویکی ٹھاکور آیاہواتھا ۔

اسی وقت کچھ نوجوان بھی وہاں پہنچ گئے جیسے ہی ان نوجوانوں کوویکی نے دیکھا وہ فرار ہوگیا اوردوڑتے ہوئے اسی علاقہ کی ایک چھوٹی گلی میں داخل ہوگیا مگر حملہ آوروں نے ویکی کوگھیرلیااور فائرئنگ کردی اسکے علاو ہ تلوار سے حملہ بھی کیاجس میں ویکی کی جائے حادثہ پرہی موت ہوگئی۔جبکہ اسکے ساتھ موجود ایک نوجوان کسی طرح اپنی جان بچاکر اتوارہ پولس اسٹیشن پہنچ گیا۔

پی آیی نرواڑے نے مزیدبتایا کہ یہ گینگ وار ہے اور حملہ آوروں میں سے دوکی شناخت کرلی گئی ہے۔ا س واقعہ کے بعد اس علاقہ میں خوف ودہشت کاماحول ہے۔فی الحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے ۔