بریکینگ نیوز:ناندیڑ میں پھرایکبار فائرئنگ

0 15

ناندیڑ:30۔اپریل(ورق تازہ نیوز) آج دوپہر 30 اپریل کو جواہر نگر تپا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا گولی کا نشانہ نہ لگنے پر چلنے پر شوٹر نے ایک کو تلوار سے وارکرکے زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولس ناندیڑ شہر اور ضلع میں غیر قانونی بندوقیں، تلواریں اور خنجر ضبط کیے گئے اور مجرموں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔ لیکن آج ایک پھر ایکبار فائرئنگ کاواقعہ رونما ہوا ہے ۔

موصولہ اطلاع کے مطابق جواہر نگرتپا علاقہ میں آج دوپہر دلیپ پنڈلیکراو¿ ڈکھورے ساکن شمبھڑگاو¿ں، تعلقہ لوہا نے معمولی بات پر پنٹو کسبے پردیسی کٹے سے فائرئنگ کردی لیکن نشانہ چُک گیااو رگولی پنٹو کو نہیں لگی۔اسکے بعد دلیپ نے پنٹو کسبے کی ٹانگ میں تلوار سے وار کیا اور وہ فرار ہو گیا۔ بتایا گیا تھا کہ دلیپ ڈاکھورے بگھانیہ گینگ کا رکن ہے۔ اگرچہ اس کی گولی کانشانہ چک گیا لیکن اس نے نوجوان کو اپنی تلوار سے زخمی کر دیا۔ معلوم ہوا کہ اس کے پاس دو غیر قانونی ہتھیار تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈاکٹر سدھیشور بھور، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس، اتوارہ، انسپکٹر اشوک راوجی گھوبنڈ بھی موقع پر پہنچ گئے۔