ناندیڑ:21اکتوبر(ورق تازہ نیوز)شہرناندیڑ کے سری نگر ‘ووینائیک نگر ‘لیبرکالونی ‘نظام کالونی ]ورکشاپ کے علاوہ گنیش نگر ‘اورآس پاس کے علاقوں میں آج 22اکتوبرکو شب تقریبا ساڑھے بارہ بجے کے قریب ان علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور زیر زمین زوردار آوازیں آئی ہیں۔ جس کے بعد ان علاقوں میں افراتفری کاماحول ہے۔

اس بارے میں مذکورہ علاقوں کے لوگوں سے ہمارے نمائندے نے فون پررابطہ قائم کیا تو انھوں نے بتایاکہ تقریبا ساڑھے بارہ بجے کے قریب جھٹکے محسوس کئے گئے۔سب سے زیادہ آوازیں سائنس کالج کے علاقہ میں سنائی دی گئی ہیں ۔فی الحال ضلع انتظامیہ نے ان جھٹکوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔