بریکینگ نیوز:ناندیڑ شہر میں تاجر پرفائرئنگ ٗ دو افراد گرفتار
ناندیڑ:3؍فروری(ورق تاز ہ نیوز) :شہرناندیڑمیں آج شام کے وقت قدیم مونڈھا میں فائرئنگ کی سنسنی خیز واردات رونما ہوئی جس میں ایک تاجر زخمی ہوگیا ہے ۔ اتوارہ پولس نے اس معاملے میں دو افراد کوحراست میں لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سونے چاندی کے تاجر سچن پنڈھری ناتھ کلتھے پر ملزم گجانن بالاجی ماملوار اور اسکے فرزند ہنیش ماملوار نے فائرنگ کی۔
جس میں سچن کولتھے کا ہاتھ شدید زخمی ہوا ہے۔فائرنگ کرنے والے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا اور زخمی تاجرکو ناندیڑ کے سرکاری ہسپتال میں داخل کیاگیا ہے ۔ایسی اطلاع ہے کہ فائرنگ پرانے جھگڑے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔