ممبئی:3جون۔ (ورق تازہ نیوز)ریاستی حکومت نے آج اہم فیصلہ لیتے ہوئے مہاراشٹر کے 18اضلاع میں کل 4جون سے پوری طرح سے اَن لا ک کرنے کافیصلہ کیاہے۔جس کے تحت اب شادیوں میں200افراد کی شرکت کی اجازت دی گئی ہے ۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ریاست میں لاک ڈاو¿ن کے حوالے سے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی امداد اور بحالی کے وزیر وجے وڈیٹیور نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں جہاں پر کورونا مریضوں کی مثبت شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔وہاں پرپوری طرح ان لاک کیاجارہا ہے ۔ وہ ممبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
ریاست میں انلاک پانچ سطحوں میں منقسم ہے۔ اور آکسیجن اور بیڈ25فیصد ہی استعمال میں ہوں۔ان لاک کے دوران ، باغات ، سیلون( کٹینگ دوکانیں) ، تھیٹر ، تفریح گاہیں جاری رکھنے کی اجازت رہے گی ۔اس کے علاوہ شادیوں کے تقاریب کے انعقاد کی اجازت دی گئی ہے جہاں پر 200 افرادشرکت کرسکتے ہیں۔
ریاست کے ان 18اضلاع کے نام اس طرح ہیں۔دھولےہ ، اورنگ آباد ، بھنڈارا ، بلڈانہ ، گڈچیرولی ، چندر پور ، گوندیا ، جلگاو¿ں ، جالنہ ، لاتور ، ناگپور ، ناندیڑ ، ناسک ، پربھنی ، تھانہ ، وردھا ، واشیم اورایوت محل ۔