• 425
    Shares

ناندیڑ:25اگست۔ (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹراسٹیٹ الیکشن کمیشن نے آج 25اگست کو ایک احکام جاری کئے ہیں جس کے مطابق اب ریاست کے میونسپل کارپوریشن کے وارڈز کثیررکنی ارکان کے بجائے ایک رکنی ہوں گے ۔ اس کے مطابق اب ناندیڑ واگھالہ شہرمیونسپل کارپوریشن کے 2022ءمیں ہونے والے عام انتخابات میں وارڈس ایک رکنی(سنگل وارڈ) ہوں گے ۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے آج سال 2022ءمیں ریاست کے جن میونسپل کارپوریشز کی مدت ختم ہورہی ہے وہاں کے میونسپل کمشنر س کو مکتوب روانہ کیا ہے

۔سال 2022ءمیں مہاراشٹر کے برہن ممبئی ‘الہاس نگر ‘بھیونڈی۔ نظام پور ‘پنویل‘ میرا بھائندر‘پمپری۔ چنچوڑ‘ پونہ ‘ شولاپور‘ ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن ‘ناسک‘ مالیگاوں‘ پربھنی ‘لاتور ‘امراوتی ‘ اکولہ ‘چندرپور اورناگپور کی معیاد ختم ہورہی ہے جہاں پر آئندہ سال کارپوریشن کے عام انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

ریاستی حکومت نے سال 2019ءکے مہاراشٹر ایکٹ نمبر36میں 31ڈسمبر2019ء کو ترمیم کی تھی ۔جس کے مطابق اب ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشنوں میں کثیر رکنی زون کے بجائے ایک رکنی زون سسٹم نافذ کیاجائے گا۔

اسلئے اب ہر زون ایک رکن پر مبنی ہوگا۔الیکشن کمیشن نے وارڈوں کی منصوبہ بندی کی ہدایت بھی کمشنرس کو دی ہے۔

اس کے مطابق اب ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کے سال 2022ءمیں ہونے والے عام انتخابات میں اب سنگل زون بنایاجائے گاجہاں سے صرف ایک ہی کارپوریٹر منتخب ہوگا ۔جبکہ سابق میں ایک زون سے چار نمایندے منتخب کئے جاتے تھے اور ووٹرس کوچار ووٹ دینا پڑتا تھا۔

لیکن اب نئے ترمیم شدہ قانون کے مطابق ووٹر کو ایک ہی ووٹ دینا ہوگااور ایک وارڈ(زون) سے ایک ہی نمائندہ منتخب ہوگا ۔ الیکشن کمیشن کے احکام کی نقل حسب ذیل ہے

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔