بریکینگ نیوز : ناندیڑ ۔ کنوٹ شاہراہ پر سوناری پھاٹہ کے قریب ٹرک۔ ٹیمپو تصادم : 5 مزدور ہلاک

1,721

حمایت نگر (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ۔کنوٹ قومی شاہراہ پر سوناری پھاٹہ اور کرنجی کے قریب ٹرک اورآئچر ٹیمپو کی ٹکر سے 5 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ آج شب 7 بجکر 45 منٹ پر پیش آیا۔ زخمیوں کا سرسام میں ابتدائی علاج چل رہا ہے اور امکان ہے کہ انہیں ناندیڑ منتقل کیا جائے گا۔

ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ مرنے والوں میں بہاری مزدور بتائے جاتے ہیں۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ آئشرٹیمپو کا ایک حصہ مکمل طور پر چپٹا ہوگیا۔اسلئے گاڑی میں سوار تمام لوگ زمین پر گر گئے تھے۔تادم تحریر اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لیکن یہ تمام لوگ اپنی روزی روٹی کمانے کے لیے بہار سے اس علاقے میں آئے تھے۔

جب وہ حمایت نگر علاقہ میں سارا دن کام کرنے کے بعد اپنی رہائش گاہ کی طرف لوٹ رہے تھے تو گاڑی نمبر ایم ایچ 26 جے 0016 جس میں وہ بیٹھے تھے کو ایک تیز رفتار سیمنٹ ٹرک نمبر ایم ایچ 26 بی ای 1011 نے ٹکر مار دی۔ اس بھیانک حادثہ میں پانچ مزدوروں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی اوردیگر

زخمی بتائے جارہے ہیں۔ اس حادثہکی اطلاع ملتے ہی پولیس انسپکٹر بی ڈی۔ بھسنور اور ان کے ساتھی یہاں پہنچ گئے۔ لاشوں کو قبضے میں لینے اور زخمیوں کو اسپتال لے جانے کے لیے فوری طور پر ایمبولینس روانہ کر دی گئی۔