بریکینگ نیوز:ناندیڑکے رکن اسمبلی موہن ہمبرڈے کی گاڑی کوحادثہ

1,316

ناندیڑ:23ڈسمبر ( ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑحلقہ جنوب کے رکن اسمبلی موہن انا ہمبرڈے کی انووا گاڑی حادثہ کاشکار ہوئی ہے۔غیر مجا زطور پر مسافر برداری کرنے والی ایک بس نے ایم ایل اے صاحب کی گاڑی کوعقب سے ٹکر ماری لیکن اس حادثہ میں کسی کوکوئی چوٹ نہیں لگی ہے ۔

آج بروز جمعہ کو لوہا شہر کے چھترپتی شیواجی چوک میں سونی سنٹر کے قریب ناندیڑ حلقہ جنوب کے رکن اسمبلی موہن ہمبرڈے کی انووا گاڑی نمبرMH 26-CD-09009 ٹھہری ہوئی تھی ۔ ناندیڑسے قندہار کی سمت غیر مجازطور پر مسافربرداری کرنیوالی بس نمبرMH 14-BA- 9574 کے ڈرائیور نے لاپرواہی کامظاہرہ کرکے انووا گاڑی کوعقب سے ٹکر ماری ۔ اس گاڑی کے انڈیکیٹر کونقصان پہنچا ہے اورعقب کا کچھ حصہ کوبھی نقصان ہوا ہے ۔اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔